ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی دیوار انتہائی بلند ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ انتہائی افزودہ یورینیئم سے متعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیار ہیں، ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا کہ انتہائی افزودہ یورینیئم سے متعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیارہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر پابندیاں ہی عائد کرنی ہیں تو مذاکرات کرنے کا کیا فائدہ ہے۔
گرفتاری کا خوف، نیتن یاہو طویل فضائی سفر کرنے پر مجبور
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے نیویارک اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے سالانہ اجلاس کے پس منظر میں سوئٹزرلینڈ کی ہم منصب کیرین کیلرسٹر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ کہ ہم بامقصد مذاکرات کے حامی ہیں اور ایٹمی معاملے پر مزاکرات کے عمل کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


