The news is by your side.

Advertisement

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 20 من مضرِصحت گوشت ضبط کرلیا، دو گرفتار

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہورکے علاقے ٹاؤن شپ میں چھاپہ، ناغے کے روز دکانوں پرسپلائی کیا جانے والا بیس من مضرصحت گوشت برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرآپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور کے علاقے تاؤن شپ میں کارروائی کی جہاں رکشہ میں مضرصحت گوشت دکانوں پرسپلائی کیا جارہا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گوشت غیرقانونی طور پربنائے گئے سلاٹر ہاؤسز میں کاٹا گیا تھا۔

عائشہ ممتاز نے اس موقع پرمحکمہ لائیو اسٹاک اورپولیس کو بھی طلب کرلیاجنھوں نے دو افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دو افراد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں