تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کورونا ویکسین 100 فیصد مؤثر، کمپنی کا بڑا دعویٰ

فائزر اور بایو این ٹیک نےکورونا سے بچاؤ کی مؤثر ترین ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ‏باہمی اشتراک سے تیار کردہ نئی کورونا ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کے لیے مؤثر ترین ہے۔

اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئی ویکسین اس عمر کے بچوں کے لیے کورونا کےخلاف 100 ‏فیصد کارگر ہونے کے ساتھ ساتھ بےضرر ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہیں۔

اعلامیہ کے مطابق فائزرکی نئی ویکسین کےامریکا میں ٹرائل کامیاب رہے، ویکسین کی دوسری ڈوز ‏کے بعدبچوں میں تیزی سےاینٹی باڈیزبنیں۔

ماہرین نے اسے کورونا کے خاتمے اور پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏یہ ویکیسن محفوظ اور مؤثر ہے جو کے وبا کے خاتمے اور قابو پانے کے لیے اہم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کوویڈ 19 سے بچوں کی اموات کا امکان کم ہے لیکن اسے سے بیمار ‏ہونے اور وائرس پھیلنے کے امکانات موجود ہیں۔

امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فائزر کی نئی ویکیسن بچوں کیلئے انتہائی کارگرہے، ویکیسن ‏کےبعداینٹی باڈیز کی تیزشرحاسے زبردست بناتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ ہم 12 سے 15 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -