منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے حکومت سے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کی ثقافتوں پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، بھارت پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کو بند کرنے کا اعلان کیا تو جواب میں پاکستان پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے بھی ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں اے پی سی کی طرح لاہور میں پاکستان فلم پروڈیوسرز بھی آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے خلاف یکجا دکھائی دیئے۔ اس موقع پر پروڈیوسرز نے بھارت میں کام کرنے کے بدستور خواہش مند پاکستانی فنکاروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ پیسے کی ہوس چھوڑ کر قومی غیرت کا مظاہرہ کریں۔

پاکستان پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطالبے سے قبل پنجاب کے دو درجن سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بند کی جاچکی ہے جبکہ لالی ووڈ اس حوالے سے حکومتی فیصلے کی منتظر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں