تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پی ایف یو جے انتخابات؛ اےآروائی کے لالہ اسد پٹھان فنانس سیکریٹری منتخب

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کااعلان کر دیا گیا۔ افضل بٹ صدر اور ارشد انصاری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ اےآروائی نیوز کے چیف رپورٹر سندھ لالہ اسد پٹھان فنانس سیکریٹری کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پولنگ ہوئی۔ ووٹرز نے فنانس سیکریٹری اور ایف ای سی ممبر ز کا چناؤ کیا۔

افضل بٹ صدر ، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے جبکہ اےآروائی نیوز کے چیف رپورٹر سندھ لالہ اسد پٹھان فنانس سیکریٹری کی نشست پر اپنے مدمقابل کو بھاری اکثریت سے شکست دیکر فاتح قرار پائے۔

نعیم حنیف ، خورشید عباسی، سلیم شاہد اور سید بخاری شاہ نائب صدور منتخب ہوئے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی نشست پر عبدالروف مان، ایوب ترین، لیاقت علی خان اور محمد شاہد چودھری کامیاب ہوئے۔

فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے پچیس ارکان بھی منتخب ہو گئے۔ کامیاب ہونے والے عہدیداروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ نومنتخب صدر افضل بٹ کا کہنا تھا پاکستان میں صحافیوں کے مسائل کو ہر ممکن سطح پر حل کرائیں گے۔

پی ایف یوجے کے نومنتخب فنانس سیکرٹری لالہ اسدپٹھان نے کہا ہم نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف،سابق صدر آصف زرداری نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

Comments

- Advertisement -