اسلام آباد: پی ایف یو جے نے 2 نومبر کو صحافیوں کیخلاف تشدد کے عالمی دن کو شہید ارشد شریف کے نام کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کیخلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، پی ایف یوجے نے آج کا عالمی دن ارشد شریف شہید کے نام کر دیا ہے۔
پی ایف یوجے کی جانب سے ارشد شریف کی یاد میں آج عالمی دن پرکراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت پاکستان بھر کےپریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔
ملک بھرکے پریس کلبز میں کینیا حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پی ایف یوجے کی جانب سے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا جائے گا صحافیوں کےخلاف تشدد کو روکنے،احتساب یقینی بنانےکےاقدامات کرے اور جرائم کےمرتکب افراد کوانصاف کےکٹہرےمیں لانے کی کوشش کرے۔
ارشد شریف کے نام عالمی دن پرآج نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سہ پہرتین بجے پارلیمانی کمیشن برائےانسانی حقوق،پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک اورصحافی برادری کا مشترکہ ڈائیلاگ ہوگا۔
جس میں جرائم سےاستثنیٰ کےخلاف حکمت عملی بنائی جائے گی، صحافیوں کیلئے محفوظ اور سازگار ماحول کو فروغ پر زور دیا جائے گا جبکہ مشترکہ ڈائیلاگ میں متاثرین کیلئے مناسب علاج تک رسائی پر بھی بات ہوگی۔