تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

میڈیا اشتہارات روکنے کا اعتراف، پی ایف یو جے کا حکومتوں کو ماضی سے سیکھنے کا مشورہ

اسلام آباد: صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنسلٹ (پی ایف یو جے) نے مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں میڈیا اشتہار روکنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر قدغن قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے میڈیا کو اشتہارات دینے سے متعلق انکشاف پر ہر طرف ہنگامہ برپا ہے۔ اب صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی ایف یو جےنے ن لیگ دور میں میڈیا کو اشتہا رروکنےکی کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

پی ایف یو جے کے صدر صدرشہزادہ ذوالفقار، نائب صدر لالا اسدپٹھان، سیکریٹری جنرل ناصرزیدی نے مشترکہ بیان اعلامیے کی صورت میں جاری کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناپسندیدہ چینلز کے اشتہارروکنےکا مریم نواز کا اعتراف افسوسناک ہے، مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں پریس کی آزادی کمزورکرنےکی کوشش کی گئی، پی ایف یوجے پریس کی آزادی روکنےکے اقدامات کی مخالف ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے دور حکومت میں‌ دیئے جانے والے اشتہارات کی تفصیلات جاری

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریس کی آزادی روکنےکیلئے کسی میڈیا آؤٹ لیٹ کےاشتہار روکنےکا اقدام قبول نہیں کیونکہ یہ میڈیا کو معاشی طور پر کمزور کرنے کا اقدام ہے۔

پی ایف یو جے نے کہا کہ سیاسی جماعتیں، حکومت کو اشتہارات کو روکنےکےاقدامات نہیں کرنے چاہیئں، حکومتوں، سیاسی جماعتوں کو اپنی ماضی کی غلطیوں سےسیکھناچاہیے۔

صحافی تنظیم نے مطالبہ کیا کہ حکومتیں،سیاسی جماعتیں اپنے بیانیے کے لیے میڈیا پر دباؤنہ ڈالیں، میڈیا پر غلطیوں کی نشاندہی سے حکومتوں، سیاسی جماعتوں کو تصیح کا موقع ملتا ہے۔

Comments

- Advertisement -