تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’این او سی منسوخی کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کا فیصلہ اطمینان بخش ہے‘

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کا عدالتی فیصلہ اطمینان بخش ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ چینل کے لیے احتجاج کرنے پر پی ایف یو جے کا ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہے، ادارے کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد کارروائی کا جواز نہیں تھا۔

صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ ہر سال ہی چینل کی سکیورٹی کلیئرنس ہوتی ہے، سندھ ہائی کورٹ کا آج کا فیصلہ بہت اطمینان بخش ہے۔

اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

دوسری جانب کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ایک لحاظ سے خوش آئند ہے، ایسا کوئی مواد نہیں ہو سکتا کہ ایک چینل افراتفری میں بند کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ پہلے بھی بندش ختم کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے، بندش ختم نہ کرنے پر پیمرا ایک طرح سے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے، 17 اگست کو بھی وزارت داخلہ کو منہ کی کھانی پڑے گی، اے آر وائی کے ورکرز سرخرو ہوں گے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے اور 17 اگست کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

وکیل اے آر وائی بیرسٹر ایان کا کہنا ہے کہ عدالت کے سامنے آج کچھ مواد پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے دوسرے فریق کا مؤقف سننے کے بعد نوٹی فکیشن معطلی کا حکم جاری کیا۔

Comments

- Advertisement -