اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

اے آر وائی کی بندش کیخلاف پی ایف یو جے کی کال پر پیمرا افس کے باہر دھرنا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی کی بندش کے خلاف دیے گئے دھرنے کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ کر رہے ہیں جس میں جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

احتجاج میں شریک صحافی آزادی صحافت پر پابندی نامنظور اور دیگر نعرے لگا رہے تھے، اس موقع پر صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ ہمارا اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر گزشتہ 21 روز سے ملک بھر میں بند ہیں۔ عدالت کے کئی بار واضح احکامات کے  باوجود پیمرا نے تاحال چینل کی نشریات بحال نہیں کی ہیں۔

اے آر وائی کی اس جبری بندش کے خلاف ملک بھر کی صحافتی تنظیمیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مسلسل سراپا احتجاج ہیں جب کہ 4 ہزار سے زائد کارکنوں میں بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: اے آر وائی نیوز کی بحالی: پی ایف یو جے کا پیر سے پیمرا آفس کے باہر مستقل احتجاج کا اعلان

گزشتہ دنوں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا تھا جس میں آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں اور اراکین نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں اے آر وائی نیوز کی بحالی کیلئے پیر سے پیمرا آفس کے باہرمستقل احتجاج کا اعلان کیا ہوا تھا۔

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں