تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’ گرفتاریاں ہوں یا تشدد اے آر وائی کی بندش کیخلاف ہر صورت احتجاج کرینگے ‘

پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے واضح کردیا ہے کہ چاہے گرفتاریاں ہوں یا تشدد اے آر وائی کی بندش کے خلاف ہر صورت دھرنا دیں گے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے کہا ہے کہ ہم اے آر وائی نیوز کی بحالی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات لے کر کیبل آپریٹرز کے پاس جائیں گے اور ان پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ چینل کی نشریات کو بحال کریں اگر انہوں نے نشریات بحال نہ کیں تو ہم دھرنا دیں گے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پی ایف یو جے رہنما نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف آج صحافی پنجاب اسمبلی میں احتجاج کریں گے۔ 29 اگست کو ہر شہر کے پریس کلب میں صحافی احتجاج کریں گے اور دھرنے دیے جائیں گے۔ 30 اگست کو صحافی اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور وہاں دھرنا دیں گے۔

رانا عظیم کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں اگر اس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بصورت دیگر سپریم کورٹ یا پیمرا دفتر کے باہر دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا کیمپ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال نہیں ہوجاتیں پھر چاہے ہم پر مقدمات کریں، لاٹھی چارج کریں یا گرفتاریاں مگر نشریات کی بحالی تک کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

پی ایف یو جے رہنما نے سوال کیا کہ چیئرمین پیمرا کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے نشریات نہیں روکیں تو پھر کس نے روکی ہیں؟

Comments

- Advertisement -