پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے اے آر وائی نیوز کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سے ملاقات کر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال سے پی ایف یو جےکے وفد نے ملاقات کی اور صحافی رہنماؤں نے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے کے اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
وفد نے مطالبہ کیا کہ ورکرز کی ہیلتھ انشورنس میں او پی ڈی کو بھی شامل کیا جانا چاہیے جس پر سلمان اقبال نے مطالبے کو درست قرار دیتے ہوئے فوری عمل کا یقین دلایا۔
‘ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتا ہوں’وزیراعظم
سلمان اقبال کا کہنا تھا پی ایف یو جے کو پاکستان میں آزادی صحافت کا علمبردار سمجھتےہیں تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مسائل حل کرنا مالکان کی اہم ذمےداری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال سے ملاقات کرنے والوں میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار ، نائب صدر لالہ اسد پٹھان، افضل بٹ، مظہر عباس، فہیم صدیقی، خورشید تنویر و دیگر شامل تھے۔