تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پھالیہ:2بسوں میں تصادم، 2 طلباء سمیت3 افراد جاں بحق،29زخمی

پھالیہ: مانو چک کے قریب دو بسوں میں تصادم سے دو طلباء سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ انتیس افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نجی کالج کی بس صبح سویرے گرد و نواح کے دیہات سے طلباء وطالبات کو لے کر کالج جا رہی تھی کہ مانو چک شوگر ملز روڈ پر دھند کے باعث مخالف سمت سے آنے مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کالج بس کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سولہ طلباء و طالبات سمیت پندرہ مسافر زخمی ہوگئے۔

جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پھالیہ پہنچایا گیا، زخمیوں میں سے نو کی حالت تشویشناک ہونے پر گجرات اور لاہور کے اسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -