The news is by your side.

Advertisement

فلسطینی صدرکا نواز شریف کو فون، ٹینکر حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد : فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے آئل ٹینکرز حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کو دل سوز اور نہایت غم ناک قراردیا۔

فلسطین صدرمحمود عباس نے اپنے ان جذبات کا اظہار وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں فلسطین کا ایک ایک شہری اپنے پاکستانی بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنا کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے فلسطینی صدر کی جانب سے ٹیلی فون کرنےاور اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بہاولپورایک المناک حادثہ تھا اورعید الفطر کے دن حادثے پرپوری قوم سوگوارکردیا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت نےمتاثرین کی مدد کے لیےتمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور زخمیوں کوہرقسم کی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اورایک دوسرے کوعید الفطر کی مبارک باد بھی پیش کی۔

خیال رہے عید الفطر کے روز احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے پر مقامی افراد پیٹرول جمع کرنے لگے جس کے دوران *ایک زور دار دھماکے سے آئل ٹینکر پھٹ گیا* اور 150 سے زائد افراد جھلس کر خاکستر ہو گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں