منگل, جون 9, 2026
اشتہار

پی ایچ ایف کا علاقائی دفتر بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (20 فروری 2026): پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا دارالحکومت میں واقع علاقائی دفتر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

قائم مقام صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی نے اسلام آباد میں فیڈریشن کا دفتر بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفس بند کرنے سے بچنے والی رقم کھلاڑیوں کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

محی الدین وانی نے مزید کہا کہ فیڈریشن کی اولین ترجیح کھیل اور کھلاڑی ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الزامات کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔

پی ایس بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی ایچ پرولیگ میں شرکت کیلیے مالی ذمہ داریاں بروقت ادا کی گئیں، ویزا درخواستیں تاخیر اور غلط معلومات کے ساتھ جمع کروانے سے ٹیم کی 2 فروری روانگی منسوخ ہوئی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ وزارت خارجہ کی مداخلت کے بعد ٹیم 5 فروری کو روانہ ہو کر 7 فروری کو ہوبارٹ پہنچی، پی ایس بی نے 27.1 ملین روپے ایئر ٹکٹ جبکہ 9.7 ملین روپے اضافی اخراجات بھی ادا کیے، ڈبل ٹری بائی ہلٹن میں قیام کیلیے 49280 آسٹریلوی ڈالر بطور ایڈوائس دیے گئے۔

پی ایس بی کے مطابق ہر کھلاڑی کو 1610 امریکی ڈالر ڈیلی الاؤنس اور 3 ہزار امریکی ڈالر متفرق اخراجات کیلیے جاری کیے گئے، ہاکی فیڈریشن نے پرولیگ کیلیے 35 کروڑ روپے مانگے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے 25 کروڑ دیے، بقایہ فنڈز کا انتظام فیڈریشن کی آئینی ذمہ داری تھا تفصیلی پلان بھی جمع نہیں کروایا گیا تھا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ سابقہ فنڈز کا مکمل حساب نہ دینے تک پی ایچ ایف کی براہ راست فنڈنگ روکی جائے گی۔

پی ایس بی نے کہا کہ یہ ایونٹ مینجمنٹ اور لاجسٹکس نیشنل فیڈریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، مصر ورلڈ کپ کوالیفائر کیلیے تاحال کھلاڑیوں کی فہرست اور این او سی جمع نہیں کروائے گئے، قومی ٹیم کے مفاد، شفافیت اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں