تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

دنیا کی پہلی کرونا ویکسین تیار ہونے کے بعد فلپائنی صدر کا بڑا اعلان

منیلا: فلپائن کے صدر رڈریگو نے اعلان کیا ہے کہ روس کی جانب سے تیار ہونے والی دنیا کی پہلی کرونا ویکسین رضاکارانہ طور پر پہلے خود پر استعمال کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی صدر کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے شہریوں پر روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے استعمال سے قبل ویکسین ٹیسٹ کے لیے مجھ پر لگائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فلپائن اور روس کے درمیان معاہدہ طے پاچکا ہے جس کے تحت روس کرونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خوراکیں فلپائنی حکومت کے حوالے کرے گا تاکہ اس کا استعمال کرونا کے خلاف یقینی بنایا جاسکے۔

روس نے دنیا کی پہلی کرونا ویکسین تیار تو کرلی ہے لیکن ابھی بھی چند کلینکل ٹرائلز باقی ہیں، دیگر تجرباتی مراحل ممکنہ طور پر فلپائن میں مکمل کیے جائیں گے جو معاہدے کا حصہ ہے۔

روس نے دنیا کی پہلی کرونا وائرس ویکسین تیار کر لی: ولادی میر پیوٹن

ملک کے صدر رڈریگو نے ویکسین کا سب سے پہلے خود پر استعمال کا اعلان اس لیے کیا کیوں کہ ویکسین سے متعلق عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، اسی ڈر کو ختم کرنے لیے فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن پر براہ راست آکر ویکسین لگواؤں گا تاکہ لوگوں کے درمیان پائے جانے والے تحفظات دور ہوں۔

خیال رہے کہ فلپائن میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 638 ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس نے دنیا کی پہلی کرونا وائرس ویکسین تیار کر لی ہے۔ روسی صدر کے مطابق روس جلد ویکسین کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کر دے گا، میری بیٹی کو کرونا سے بچاو کے لیے ویکسین لگائی گئی ہے، بیٹی کو ویکسین کے بعد ہلکا بخار ہوا ہے جو جلد اتر جائے گا۔

Comments

- Advertisement -