اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

فلپائنی صدر نے پریس کانفرنس میں ’’جمپنگ جیکس‘‘ کیوں لگائیں؟ حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا (17 اپریل 2026): فلپائن کے صدر فرنینڈ مارکوس جونیئر نے پریس کانفرنس کے دوران اچانک جمپنگ جیکس لگا کر سب کو حیران کر دیا۔

معمول کی کوئی چیز اگر کوئی مشہور عالمی شخصیت کرے تو وہ دنیا بھر کی نظروں میں آ جاتی ہے، جیسا کہ فلپائن کے صدر کا اپنے دفتر آتے وقت دوڑنا اور پریس کانفرنس کے دوران جمپنگ جیکس لگانا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے 68 سالہ صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر جب پریکس کانفرنس کے لیے آئے تو اسٹیج پر اچانک جمپنگ جیکس لگا کر وہاں بیٹھے شرکا کو پریشان کر دیا۔ جب کہ پریس کانفرنس کے لیے دفتر آنے سے قبل انہوں نے سڑک پر دوڑ بھی لگائی۔

صدر کی یہ حرکات دیکھ کر سب ہی حیران تھے کہ مارکوس نے خود ہی اپنی ان حرکات کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

فلپائنی صدر نے کہا وہ جمپنگ جیکس لگا کر ان لوگوں کو جو میری بیماری سے متعلق دعوے کر رہے ہیں، انہیں چیلنج کر رہا ہوں وہ میرے ساتھ آ کر ورزش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیمار یا مفلوج ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
صدر مارکوس نے موجود صحافیوں کو بھی چیلنج دیا کہ وہ ان کے ساتھ جم جا کر دیکھیں کہ کون بہتر انداز میں ورزش کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلپائن کے صدر مارکوس رواں برس جنوری میں کچھ عرصہ عوامی نظروں سے غائب رہے، جس کے بعد ملکی سوشل میڈیا پر ان کی صحت اور یہاں تک کہ انتقال سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

ان افواہوں کے بعد بعد ازاں صدر نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ انہیں پیٹ کی تکلیف کے باعث اسپتال جانا پڑا تھا، جس کی وجہ انہوں نے ذہنی دباؤ اور عمر کو قرار دیا تھا۔

تاہم اس کے باوجود ملک میں ایک طبقہ مسلسل صدر کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلا رہا تھا، جس پر انہوں نے کیمرے کے سامنے آ کر سب کو خاموش کرا دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں