ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، ہلاکتیں 72 ہو گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا (02 اکتوبر 2025): فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 72 ہو گئی ہے۔

فلپائن کے وسطی حصے میں زلزلے کے باعث سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، اور امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سب سے متاثرہ صوبے سیبو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے شہر بوگو میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 20 ہوئیں۔ میڈیلن، تابیولان اور سان ریمیگیو میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

غزہ کے ساحل پر بیٹھی معصوم فلسطینی بچی صمود فلوٹیلا کا انتظار کرتی رہ گئی

درجنوں رہائشی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں، اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں، ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلپائن دنیا کے خطرناک ترین خطے ’پیسفک رنگ آف فائر‘ میں واقع ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے بڑے زلزلے آتے رہتے ہیں۔ یہی خطہ آتش فشانی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں