منیل: فلپائن کے جنوبی صوبوں ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل میں شدید بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن ریڈ کراس نے کہا کہ اس کی ٹیم نے صوبے ڈاواؤ ڈی کے شہر مونکایو کے ایک گاؤں میں جمعرات کی رات ہونے والی Landslides کے ملبے سے تین لاشیں نکالی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ریڈ کراس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گورڈن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حکام علاقے کا جائزہ لیتے رہتے ہیں تاکہ رہائشیوں اور امدادی عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
فلپائن کے شہر کے فائر اسٹیشن نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی صبح ڈاواؤ اورینٹل کے شہر ماٹی سٹی میں بھی Landslides سے ایک ہی خاندان کے 4افرادملبے تلے دب گئے۔
رچرڈگورڈن نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے سوریگاو ڈیل سور، ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل کے مکین متاثر ہوئے۔
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 38 افراد لقمہ اجل بن گئے
انہوں نے کہا کہ متاثرہ صوبوں میں ریڈ کراس کے مقامی دفاتر ہائی الرٹ ہیں اور مسلسل نگرانی اور فوری ردعمل کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


