تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فلپائنی صدرنے امریکا کےساتھ تعلق ختم کرنے کا اعلان

بیجنگ : فلپائنی صدر روڈریگو نے امریکا کے ساتھ تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ امریکا نے فلپائنی صدر کے بیان پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ چین کے موقع پر ایک کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کے صدر نے اعلان کیا کہ امریکا نے فلپائن کیساتھ فوجی اور معاشی اتحاد کھو دیا ہے۔

تقریر کے دوران فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ اب ان کا ملک امریکا سے الگ ہوچکا ہے اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے چین کیساتھ خود کو جوڑ لیا ہے۔


مزید پڑھیں : امریکی فوجی جنوبی فلپائن سے نکل جائیں،فلپائنی صدر


ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے وہ روس بھی جائیں اور صدر پیوٹن کو یہ بتائیں کہ اب روس، چین اور فلپائن امریکا کیخلاف کھڑے ہیں۔

phillpine-1

خیال رہے کہ فلپائنی صدر روڈریگو کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب وہ چار روزہ دورہ پر چین میں موجود ہیں، بیجنگ میں فلپائن اور چین کے صدور نے اپنی ملاقات میں باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مفاہمت آمیز اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد ڈالنے کا عزم ظاہر کیا۔

چینی صدر نے انسداد منشیات کے حوالے سے فلپائنی صدر کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

phillpine-2

دوسری جانب امریکا نے فلپائنی صدر کے بیان پر وضاحت طلب کی ہے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ فلپائنی صدر کے بیان کا مطلب واضح نہیں ہے اور امریکا سے علیحدگی کے بیان سے کیا مراد ہے۔


مزید پڑھیں : امریکی صدر اوباما نے فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کردی


یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں صدر براک اوباما آسیان اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچے تھے، جہاں ان کی فلپائنی صدر سے ملاقات طے تھی تاہم اب صدراوباما نے ملاقات منسوخ کرکے جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔

صدر اوباما نے فلپائن کے صدر روڈریگو سے ملاقات میں منشیات سے متعلق ماورائے آئین ہلاکتوں کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا کہ جس پر فلپائنی صدر نے براک اوباما کی والدہ کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -