تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد، صدارتی حکم نامہ جاری

منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے صدارتی فرمان جاری کر کے ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صحت عامہ کو درپیش خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں عوامی مقامات پر ای سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

صدارتی فرمان میں بتایا گیا ہے کہ عوامی مقامات میں ریلوے اسٹیشنز، ہوائی اڈے، اسکول، لفٹ، سیڑھیاں، بس اسٹاپ، اسپتال اور آگ کے خطرات والے مقامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب : سگریٹ پینے پر کتنی سزا ہوگی؟ نیا قانون منظور

روڈریگو دوتیرتے کے دستخط شدہ فرمان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں غٰر رجسٹر الیکٹرانک سگریٹ اور تمباکو مصنوعات کی فروخت، تیاری، تشہیر ، تقسیم اور درآمد کے عمل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

فلپائن کے سیکرٹری صحت فرانسکو ڈوکے نے صدارتی فرمان پر دستخط کا خیر مقدم کیا اور اسے اہم پیشرفت قرار دیا۔

یاد رہے کہ تین ماہ قبل فلپائنی صدر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو فوری گرفتار کریں۔

Comments

- Advertisement -