بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر : ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا : فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد بجلی کڑکنے کے منظر نے دنیا کو حیران کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب ایک آتش فشاں پھٹ گیا ہے جس سے مسلسل دھویں، راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے، آتش فشاں کے قریب کا علاقہ مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد پر ہے، دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کے اخراج کے باعث منیلا ایئرپورٹ کی 240 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 10 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج جاری، دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر بھی دیکھے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

فلپائنی دارالحکومت منیلا سے قریب ٹال آتش فشاں فعال ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں فلپائن میں آنے والے طاقتور زلزلوں سے 16 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ فلپائنی حکومت کی جانب سے مزید زلزلوں کی وارننگ جاری کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں