ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

فشنگ اسکیم کیا ہے اور اس سے کیسے بچیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (25 نومبر 2025): پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فشنگ اسکیم کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کر دیا۔

فشنگ اسکیم (Phishing Scam) ایک قسم کا فراڈ ہے جس کے ذریعے ملزمان صارفین کو بہکانے کیلیے جعل سازی کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں حساس معلومات فراہم کریں جیسے کہ پاسورڈ، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی پیغامات کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ

پی ٹی اے نے اس حوالے سے شہریوں کیلیے ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فشنگ اسکیم دھوکا دہی کا طریقہ کار ہے جس میں آپ کو جعلی ای میلز، میسجز یا ویب سائٹس کے ذریعے دھوکا دیا جاتا ہے تاکہ آپ سے آپ کی ذاتی معلومات جیسے او ٹی پی، پاس ورڈز، بینک کی تفصیلات وغیرہ حاصل کی جا سکیں۔

پی ٹی اے کے مطابق فشنگ اسکیم اس قدر ہوشیاری سے کیے جاتے ہیں کہ آپ فوری کارروائی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مشکوک لنکس پر ہر گز کلک نہ کریں، لنکس بھیجنے والے کی تصدیق کریں، اپنی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں اور مشکوک لنکس کو رپورٹ کریں۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کبھی بھی آپ سے آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کیلیے نہ كال کرے گا اور نہ ہی کوئی ای میل بھیجے گا، یہ معلومات شیئر کریں تاکہ آپ کے دوست اور خاندان کے دیگر افراد بھی محفوظ رہ سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں