اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ویڈیو: لڑکے کے منہ میں موبائل فون کی بیٹری پھٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

(6 فروری 2026): بھارت میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان لڑکے کے منہ میں موبائل فون کی بیٹری پھٹ گئی۔

ایک موبائل فون شاپ کی لرزہ خیز سی سی ٹی وی ویڈیو میں وہ لمحہ قید ہوا جب ایک لڑکا اپنے منہ میں لیتھیم بیٹری پھٹنے سے زخمی ہوا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا دکان پر کاؤنٹر کے پاس کھڑا ہے اور پھر وہ بیٹری کو دانتوں سے چباتا ہے جس کی وجہ سے فوری طور پر ایک کیمیائی عمل شروع ہوا جسے تھرمل رن وے کہا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بیٹری سے زوردار دھماکے کے ساتھ آگ کے شعلے اور چنگاریاں نکلنے لگیں۔

بیٹری میں دھماکا ہوتے ہی وہاں موجود دکان کا عملہ لڑکے کی مدد کیلیے دوڑ پڑا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ لیتھیم آئن بیٹریاں جدید الیکٹرانکس میں عام استعمال ہوتی ہیں لیکن اگر انہیں دبایا جائے، سوراخ کیا جائے یا ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جائے تو یہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

احتیاطی تدابیر

اس طرح کے حادثات سے بچنے کیلیے ماہرین درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں:

  • بیٹری کو کبھی بھی کاٹیں، موڑیں، سوراخ نہ کریں یا اس سے نہ کھیلیں
  • بیٹری کو ٹھنڈی اور خشک جگہ پر بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
  • اگر بیٹری پھولی ہوئی ہو، اس میں سے کچھ رس رہا ہو یا وہ خراب نظر آئے تو اس کا استعمال فوراً بند کر دیں
  • استعمال شدہ بیٹری کو ذمہ داری کے ساتھ ری سائیکلنگ کے مراکز یا مخصوص کلیکشن سینٹرز پر جمع کروائیں
+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں