ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

فون چارجر نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلادیا

اشتہار

حیرت انگیز

مصر کے علاقے شبرا الخیمہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، فون چارجر سے لگنے والی آگ کے باعث پورا خاندان موت کی وادی میں پہنچ گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپارٹمنٹ میں موبائل فون کے چارجر سے زبردست آگ بھڑک اُٹھی، آگ باورچی خانے سے شروع ہوئی اور تیزی سے اپارٹمنٹ کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔ گاڑھا دھواں اٹھنے لگا جس سے بچوں سمیت خاندان کے افراد کا دم گھٹنے لگا۔

رپورٹس کے مطابق حکام کو شبرا الخیمہ کے علاقے بیجا م میں ایک بڑی آگ کے بارے میں پڑوسیوں نے اطلاع دی، پہنچنے پر سول ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز نے آگ پر قابو پالیا اور خاندان کے تمام افراد کی موت کا بتایا۔ مرنے والوں میں ایک ماں، اس کی بہن اور اس کے چار بچے شامل تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق بچوں کے رونے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں، پڑوسیوں نے بھی آگ پر بجھانے کی کوشش کی، آگ پر قابو پانا مشکل تھا کیونکہ آگ کے شعلوں نے چند منٹوں میں ہی پورے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

اپارٹمنٹ کے دروازے کے سامنے لوہے کے گیٹ کی موجودگی بچوں کو بچانے کے لیے پڑوسیوں کے داخل ہونے میں تاخیر کا سبب بن گئی۔ اندر داخل ہونے پر لوگ پانچ جلی ہوئی لاشیں دیکھ کر صدمے سے دوچار ہوگئے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق اپارٹمنٹ کے اندر ایک خصوصی ضرورت والے بچے کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔

10 مریضوں کا قتل کرنیوالی نرس کے ساتھ کیا ہوا؟

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ شعلے اس تک نہیں پہنچ سکے تھے لیکن دھویں میں سانس لینے سے وہ بھی چل بسا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ممکنہ طور پر فون چارجر کی وجہ سے بجلی کا شارٹ سرکٹ اس خاندان کی موت کا باعث بن گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں