تازہ ترین

دریا میں گرنے والا فون دس ماہ بعد درست حالت میں کیوں ملا؟ حیرت انگیز واقعہ

لندن : برطانیہ میں موبائل فون دریا میں گرنے کے 10 ماہ بعد صحیح سلامت مل گیا، یہ فون اگست2021میں دریائے وے میں گرا تھا۔

گزشتہ سال35سالہ اوئن ڈیوس ایک تقریب میں موجود تھا کہ اس دوران موبائل فون اس کی جیب سے گر کر دریا میں جاگرا۔

گلوسٹرشائر سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ میگوئیل پوچیکو نے اس فون کو 10 ماہ بعد جون کے شروع میں دریا میں دریافت کیا۔

میگوئیل نے اس فون کو گھر لے جاکر خشک کیا اور اگلی صبح چارج پر لگایا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ وہ کام کرنے لگا تھا، میگوئیل پوچیکو نے اس کے مالک کو تلاش کرنے کے لیے فیس بک گروپ میں اس کی تصویر شیئر کی۔

دوسری جانب اس کی فیس بک شیئر اتنی بار شیئر ہوئی کہ اس کے مالک کو تلاش کرلیا گیا۔چفون کے اسکرین سیور پر اوئن ڈیوس اور ایک خاتون کی تصویر موجود تھی جو اسی دن کی تھی جب یہ آئی فون دریا میں گم ہوگیا تھا۔

اوئن ڈیوس نے بتایا کہ ہم اس وقت ایک کشتی پر تھے اور توازن بگڑنے سے دریا میں گر گئے تھے، اس موقع پر جیب میں موجود فون پانی میں گم ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ میگوئیل کی کوششوں سے متاثر ہوئے ہیں اور پہلے تو مجھے یقین نہیں آیا تھا کہ 10 ماہ دریا میں رہ کر بھی فون خراب نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -