The news is by your side.

Advertisement

فون آپریٹر نے نومولود کی جان کیسے بچائی؟ ویڈیو دیکھیں

ارجنٹائن میں ایک فون آپریٹر نے 16 دن پہلے پیدا ہونے والے بچے کی جان بچا کر دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

گڈ نیوز موومنٹ کے مطابق بچے کو اُس وقت سانس کی تکلیف ہوئی جب اُس کی ماں دودھ پلا رہی تھی۔ آدھی رات کو ماں بچے کو لے کر فوری اسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹرز دستیاب نہ ہونے پر خاتون فون آپریٹر نے بچے کو خود لیا اور اس کی پیٹھ کو تھپکی۔

خاتون فون آپریٹر کے اس عمل سے بچے نے دوبارہ سے سانس لینا شروع کر دیا اور اس طرح ننھی سے جان بچ گئی۔

اس ویڈیو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر پوسٹ کیا گیا جہاں ہزاروں لوگوں نے اسے دیکھا اور فون آپریٹر کی تعریفیں کیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں