تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

بیوی کے ہاتھوں پکڑے جانے کا ڈر، شوہر کی موبائل ٹھیک نہ کرنے پر دکاندار کو رشوت

خود کو پارسا ظاہر کرنے والے اکثر افراد کوئی نا کوئی ایسا کام کررہے ہوتے ہیں جسے وہ اپنی اہلیہ سے چھپاتے ہیں۔

اگر بات کی جائے مواصلاتی رابطوں کی تو کوئی بھی شخص اپنے گھر میں کسی دوسرے کو اپنا موبائل فون دیکھنے نہیں دیتا کیونکہ اسے پکڑے جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔

اسی طرح ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں خود کو بیوی کے سامنے شریف اور پارسا ظاہر کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچ گیا مگر اس نے مکمل بچت کےلیے اپنا موبائل فون توڑ دیا۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ مذکورہ شخص فون استعمال کرنے میں مصروف تھا کہ اسی دوران اہلیہ نے اس سے موبائل مانگ لیا۔

اہلیہ کے موبائل مانگنے پر شہری ہواس باختہ ہوا مگر اگلے ہی لمحے اس نے خود کو سنبھالتے ہوئے موبائل فون بیوی کو دیتے ہوئے گرا دیا۔

بیوی بھی کچھ کم نہ تھی، اس نے شوہر کے جھوٹ کو گھر تک پہنچانے کےلیے موبائل فون ٹھیک کروانے کا فیصلہ کیا اور اپنے خاوند کے ہمراہ موبائل والے کی دکان پر پہنچ گئیں۔

شہری نے خود کو بچانے کےلیے ٹوٹے ہوئے موبائل میں ایک خط لکھ کر رکھ دیا تاکہ موبائل فون ٹھیک کرنے والا شخص اسے پڑھ کر مدد کرسکے۔

موبائل فون انجینئر نے جوڑے سے ایک گھنٹے کا وقت مانگا اور موبائل ٹھیک کرنے کےلیے کھولا تو حیران رہ گیا جس میں 100 ڈالر کا نوٹ اور ایک خط موجود تھا۔

خط پر درج تھا کہ ’پلیز میری بیوی سے کہہ دو کہ یہ موبائل ٹھیک نہیں ہوسکتا، وہ میری فون کال ہسٹری چیک کرنا چاہتی ہے، یہ 100 ڈالر تمہارے لیے ہیں‘۔

موبائل انجینئر نے خط ملنے اور 100 ڈالر نکلنے کی ویڈیو ’دوستوں مجھے کیا کرنا چاہیے؟‘ کیپشن کے ساتھ ٹک ٹاک پر شیئر کی جسے 20 لاکھ صارفین نے دیکھا اور ہزاروں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کچھ نے کہا کہ ’100 ڈالر کا نوٹ رکھ لو اور اس کی بیوی کو یہ خط دکھا دو‘، ایک اور صارف نے کہا کہ بیوی کو پہلے ہی حقیقت معلوم ہوگی لیکن وہ سچ کو قبول نہیں کررہی‘۔

@maniwarda

Unbelievable ##realationshipgoals ##husbandcheck ##cheater ##fyp ##foryou ##xyzbca

♬ original sound – Maniwarda 👑

Comments

- Advertisement -