تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار انگین آلتان کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر وائرل

انقرہ : سلطنت عثمانیہ کی تاریخ پر مبنی ترک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار انگین آلتان کی اہلیہ کے ہمراہ لی گئی تصویر مداحوں کو بھاگئی۔

دنیا بھر میں مقبولیت کی تاریخ رقم کرنے والی معروف ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انگین آلتان کی نئی تصویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

ترک اداکار اپنی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر کے ہمراہ لی گئی تصویر میں انتہائی خوشگوار نظر آرہے ہیں، تصویر نیسلیشا الکوچلر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں انگین آلتان کی اہلیہ نے لکھا کہ ‘شوہر ہمیشہ اپنی اہلیہ کو مشکلات سے بچاتا ہے’۔

انہوں نے رخساروں پر پڑنے والی دھوپ کو اپنے لیے خوشی کا باعث قرار دیا۔

ترک اداکار انگین آلتان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی تصویر تیزی وائرل ہوئی اور مداحوں کو بھاگئی، جس پر انگین آلتان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے محبت بھرے تبصرے بھی کیے۔

Comments

- Advertisement -