بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

کتوں کی انوکھی پاسپورٹ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کی فوٹو گرافر نے کتوں کے پاسپورٹ کی خوبصورت تصاویر بنا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فوٹو گرافر نے 9 کتوں کی خوبصورت تصاویر بنانے کا انوکھا تجربہ کیا جو بہت زیادہ مقبول ہوگیا۔ بلینڈا ریچرڈ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انہیں صارفین نے بہت زیادہ سراہا۔ فوٹو گرافر نے بتایا کہ انہوں نے تمام مالکان کی خواہش پر ہی یہ تصاویر لیں اور پھر انہیں شیئر کیا۔

کتوں کی تصاویر کو بالکل انسانوں کی طرح لیا گیا یعنی جیسے کوئی شخص پاسپورٹ بنوانے کے لیے اپنی تصویر بنواتا ہے یہ بالکل اُسی طریقہ کار سے لی گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 39 سالہ بلینڈا آسٹریلیا کے علاقے میلبرن کی رہائشی ہیں اور وہ کریٹیو ڈاگ اسٹوڈیو چلا رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے اپنے آئیڈیا کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کی، بالخصوص نوائسی اور پیانٹ (کتوں) کی تصاویر کو سب نے بہت زیادہ سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہ دونوں تصاویر بنوانے آئے تو اپنی زبان پھیر رہے تھے، اسی دوران انہوں نے اچھا سا منہ بنایا جسے میں نے کیمرے میں محفوظ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں