تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرکٹرز بڑھاپے میں کیسے نظرآئیں گے؟ تصاویر وائرل

کراچی: قومی کرکٹرز سمیت انٹرنیشنل کرکٹرز کے بڑھاپے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل فیس ایپ نے ہل چل مچادی ہے، صارفین فیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے من پسند کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

فیس ایپ موبائل فون کی ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جس میں متعدد فلٹرز موجود ہیں اور ایپ کا ’اولڈ فلٹر‘ وائرل ہوا ہے جو کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھا سکتا ہے۔

فیس ایپ کے اولڈ فلٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ تصاویر حقیقت سے بے حد قریب دکھائی دیتی ہیں۔

بہت سے لوگوں نے اپنے من پسند کھلاڑیوں کی تصاویر کو فیس ایپ کے اولڈ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

شائقین کرکٹ نے کپتان سرفراز احمد، کی تصویر کو فیس ایپ کے اولڈ فلٹر کے ساتھ شیئر کیا اس کے علاوہ محمد حفیظ، بابر اعظم اور محمد عامر، ویرات کوہلی، کین ولیم سن، لیستھ ملنگا، بین اسٹوکس، مچل اسٹارک کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔

محمد عامر

کرس گیل

مچل اسٹارک

کین ولیم سن

لیستھ ملنگا

بین اسٹوکس

Comments

- Advertisement -