The news is by your side.

Advertisement

شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ تصاویر وائرل

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے اذہان مرزا ملک ‏کے ہمراہ ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کیں۔

شعیب ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ہر طرف مسکراہٹ۔‘‏

شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر کو جہاں شائقین کرکٹ پسند کررہے ہیں وہیں سابق کرکٹر اور بھارتی اداکار ‏رتیش دیش مکھ نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

عمر گل نے بھی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔‘‏

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا بھی بیٹے کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا ‏جاتا ہے۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں وہ والدہ ‏کو دعا پڑھ کر سنا رہے تھے۔

ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ ’اذہان نے یہ دعائیں 5 دن کے عرصے میں سیکھیں ہیں، ان میں انشا اللہ بہتری آئے گی۔‎‘

ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں اذہان پر فخر ہے، اذہان نے سونے سے پہلے کی دعا بھی یاد کرلی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں