تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ایڈوب فوٹوشاپ اب مفت دستیاب ہوگا

امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوب فوٹوشاپ کا مفت ورژن متعارف کرانے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کمپنی ’ایڈوب‘ اپنے فوٹو شاپ کا مفت ورژن متعارف کرائے گی، جلد ہی فوٹو ایڈیٹرز اور گرافکس ڈیزائنرز ’فریمیم‘ فوٹو شاپ سے مستفید ہو سکیں گے۔

’دی ورج‘ کے مطابق ایڈوب نے ویب پر فوٹو شاپ کے مفت استعمال والے ورژن کی آزمائش شروع کر دی ہے، کمپنی کی جانب سے یہ سروس ہر کسی کے لیے دستیاب ہوگی، تاکہ ایپ سے زیادہ سے زیادہ صارفین مستفید ہو سکیں۔

کمپنی کی جانب سے کینیڈا میں فوٹو شاپ کے مفت ورژن کی جانچ جاری ہے، جہاں صارفین مفت ایڈوب اکاؤنٹ کے ذریعے ویب پر فوٹو شاپ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

ایڈوب نے اس سروس کو ’فریمیم‘ کا نام دیا ہے، جس میں کچھ فیچرز موجود نہیں ہوں گے جو صرف ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس وقت مارکیٹ میں فوٹو شاپ کے انکرپٹڈ ورژنز موجود ہیں، جن کے لیے صارفین کو بڑی مغز ماری کرنی پڑتی ہے، کیوں کہ ایسے ورژن کے باضابطہ استعمال کے لیے بھی کچھ خفیہ کیز کی فراہمی ضروری ہوتی ہے، جب کہ ایڈوب فوٹو شاپ کی اصل کاپی صارفین کو پیسوں سے خریدنی پڑتی ہے اور اس کی آن لائن سروسز استعمال کرنے والے صارفین بھی ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔

کمپنی کو امید ہے کہ فری ورژن متعارف ہونے اور اسے استعمال کرنے کی عادت کے بعد صارفین فیس کے عوض بھی اس کی آن لائن سہولیات استعمال کریں گے۔

Comments

- Advertisement -