کراچی : پی آئی اے کے گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاخیر سے دفتر آنے اورجلدی جانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاخیر سے آنے اور جلد ی جانے والے عادی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی، پی آئی اے انتظامیہ نے سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مہینے میں تین بار تاخیر پر ایک دن کی چھٹی تصور کی جائے گی۔
رپورٹنگ افسر کے ذریعے3مرتبہ آفیشل معاملات پرتاخیر کو ایڈجسٹ کرایا جاسکے گا، پی آئی اے ملازمین مقررہ جگہ پر نصب مشین پر ہی حاضری کو یقینی بنا یا جائے، اس کے علاوہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔
- Advertisement -