پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین سفر کی سہولت فراہم کردی، مسافروں کے لیے ایئر ٹو ریل سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پرواز سے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر ریل سروس سے مزید سفر کرسکیں گے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو سے کینیڈا کے 8 اہم شہروں تک ریل کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی، برطانیہ میں 50 سے زائد شہروں تک ایسیس ریل سروس کے ذریعے سفر ممکن ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر تمام بکنگ دفاتر سے مشترکہ ٹکٹ حاصل کرسکیں گے، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس سے بھی ایئر ٹو ریل ٹکٹ دستیاب ہوگا۔

پی آئی اے ویب سائٹ سے مشترکہ ٹکٹ کی بکنگ کی سہولت موجود ہوگی، موبائل ایپ سے بھی ٹکٹ کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں