تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مدینہ سے اسلام آباد آنیوالا پی آئی اے کا طیارہ چالیس مسافرچھوڑ کر روانہ

ریاض : قومی ایئر لائن کا ایک اور کارنامہ، مدینہ سے اسلام آباد آنے والا طیارہ 40 سے زائد مسافروں کو مدینہ ایئرپورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی غفلت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے والے چالیس سے زائد مسافروں کو قومی ایئر لائن کی پرواز ’پی کے 714‘ مدینہ ایئرپورٹ پر چھوڑ کر پاکستان روانہ ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 40 سے زائد مسافروں میں خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے پی آئی اے حکام کی جانب سے کی جانے والی غفلت پر ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔

مدینہ ایئرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 714 طیارہ چھوٹا لگنے کے باعث مسافر جانے سے رہ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے سعودی عرب میں رہ جانے والے مسافروں کو ہوٹل کی سہولت تک فراہم نہیں کی گئی، ایئرپورٹ پر چالیس سے زائد مسافر بے یار و مددگار ہیں جبکہ پی آئی اے کا عملہ غائب ہے۔

مزید پڑھیں : قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ 70 حاجیوں کو چھوڑ کر سعودیہ روانہ

خیال رہے کہ قومی ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کو ایئرپورٹ چھوڑنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل 12 اگست کو حج مناسک کی ادائیگی کے لیے پاکستانی حجاج کرام کو سعودی عرب لے جانے والا قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ 70 عازمین حج کو جناح ٹرمنل پر چھوڑ کر سعودیہ روانہ ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -