The news is by your side.

Advertisement

پاکستان سے امریکا کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کے اقدامات میں تیزی

اسلام آباد : پاکستان سےامریکا کیلئےبراہ راست پروازیں شروع  کرنےکے معاملے  پر اقدامات کرتے ہوئے اسلام آبادائیرپورٹ پر6 لاؤنج مختص کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے امریکاکی براہ راست پروازیں شروع کرنےکے اقدامات میں تیزی آگئی ، امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی کی 6 رکنی ٹیم نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا ، جہاں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف نے ٹی ایس اے کو بریفنگ دی۔

ٹی ایس اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر بنائے گئے لاؤنج کا بھی دورہ کیا ،  ٹیم کو  لاؤنج میں نصب جدید سیکیورٹی اسکینر کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سامان، اسکریننگ اور دیگر آلات کی جانچ کی اور اے ایس ایف اہلکاروں نےامریکی وفد کو اسکریننگ سے متعلق بریفنگ دی۔

خیال رہے  اسلام آباد ائیرپورٹ پر امریکا کی براہ راست پروازوں کے لیے بی 6 لاؤنج مختص کیا گیا ہے ، بی سکس لاؤنج میں امریکا جانے والے مسافروں کی اسکریننگ کے لیے جدید اسکینر نصب کردیئے گئے ہیں۔

گذشتہ روز امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچی تھی ، دورے کا مقصدامریکا کیلئے براہ راست شروع ہونیوالی پروازوں کا جائزہ لینا ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال پی آئی اے کےسابق سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا تھا  کہ امریکی سیکیورٹی ایجنسی کی کلیئرنس ملتے ہی پی آئی اے امریکا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کردے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں