پی آئی اے و دیگر نجی ائیر لائنز کو 3 سال میں حاصل نفع و نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو 2024 میں 2 کروڑ 62 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد منافع ہوا جب کہ پی آئی اے کو 2022-23 میں 19 کروڑ 25 لاکھ 9 ہزار روپے سے زائد نقصان ہوا۔
نجی ائیر لائن ائیر بلیو کو 25-2024 میں 52لاکھ 79 ہزار روپے سے زائد کا منافع ہوا لیکن اسے 2023 کے دوران 54 لاکھ 63 ہزار سے زائد کا نقصان ہوا۔
نجی ائیر لائن ائیر سیال کو 2024-25 میں 53 لاکھ 75 ہزار کا خالص منافع ہوا جب کہ فلائی جناح کو 2سال 2024-25 میں 60 لاکھ 64 ہزار روپے کا خالص منافع ہوا۔
سیرین نے 2023-24 میں 60 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائدکا خالص منافع کمایا تاہم سیرین ایئر 2025 سے تاحال غیرفعال ہے۔
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔


