کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی آئی اے 3جون سے لاہور سے اسکردو پروازیں شروع کرے گی، اسکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پروازیں بروز بدھ اور ہفتہ اسکردو جائیں گئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گلگت اور چترال کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔
یاد رہے پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کیں، اسکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئی تھیں۔