The news is by your side.

Advertisement

برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پی آئی اے کا بڑا اعلان

.

اسلام آباد : انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کےلیے قومی ایئرلائن نے خصوصی ریاعت پر پروازیں متعارف کرادیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کےلیے حکومت پاکستان کی ایما پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے برطانیہ کا آپریشن جزوی طور پر بحال کردی ہے۔

پی آئی اے 19 اپریل سے روزانہ لاہور اور اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے پروازیں چلائے گی، پروازوں کا مقصد دونوں ملکوں میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ برطانوی اور پاکستانی حکومتوں پر اپنے شہریوں کی طرف سے شدید دباؤ تھا۔

ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے قومی مفاد میں فوری طور اپنی خدمات فراہم کردیں، اجازت تمام حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور عوام کے پرزور اسرار پر خصوصی رعایت بھی متعارف کرائی ہے جس کے بعد یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10 ہزار روپے یا 525 پاونڈ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پروازوں پر پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا تاہم نئی بکنگ کروانے والے مسافر فوری طور پر پی آئی اے کی ویب سائیٹ یا دفاتر سے رجوع کریں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پروازیں آج صبح سے بکنگ کیلئے دستیاب ہیں، سب سے التماس ہے دیر نا کریں بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائیں گی

ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی وجہ سے کم از کم سفری وقت اور ٹرانزٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا وائرس سے پچاو کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں