تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست جشن آزادی پیکج کے طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فیصد رعایت ہو گی۔

سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔73 ویں یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے۔

یہ اسکیم 7 اگست تا 14 اگست 2020 تک جاری رہے گی۔

پی آئی اے نے ملتان، سکھر، گوادر سے یوم ازادی کے موقع پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے۔
13 اگست سے ملتان، سکھر اور گوادر کو پروازوں کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں سے منسلک کردیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جشن آزادی پیکج کا مقصد اس تاریخی دن پر لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے اس عظیم دن پی آئی اے قوم سے عہد کرنا چاہتی ہے کہ ہر مشکل وقت میں ہم اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں