ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی آئی اے نے برطانوی آپریشن میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لندن کی پروازیں ہیتھرو ائیرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی، پروازیں 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن PIA کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے، PIA پہلے ہی مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عارف حبیب کنسورشیم نے PIA کی نجکاری کیلئے بولی جیت لی۔ گروپ نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی لگا کر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن خریدی۔

عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے 12ویں باری میں 135ار ب کی بولی لگائی گئی جب کہ ان کے مدمقابل لکی کنسورشیم کی جانب سے آخری 12ویں بولی 134ارب روپے لگائی گئی۔

عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں PIA کے 75فیصد شیئرز خریدے۔

پی آئی اے فروخت ہوگیا، ادارے کے عروج و زوال کی کہانی

PIA کی نجکاری کے لیے پہلے مرحلے میں عارف حبیب گروپ نے سب سے بڑی 115 ارب روپے کی بولی دی جب کہ لکی گروپ نے 101 ارب 50 کروڑ اور ایئر بلیو نے 26 ارب 50 کروڑ کی بولی دی تھی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں