The news is by your side.

پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر نجف، بغداد، دمشق کیلئےخصوصی پروازوں کا اعلان کیا ‏ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ ‏

کراچی سے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشق اور ایک پروازبغداد روانہ ہو گی جب کہ لاہور سے3 پروازیں نجف، ‏ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق روانہ ہو گی۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے ایک پرواز نجف روانہ ہو گی۔ پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے 24ستمبرتک جاری ‏رہیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں