جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے عاشورہ پر عراق کےلیےخصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

زائرین کی سہولت کے لیے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست ‏پروازیں چلائی جائیں گی۔ ‏

پی آئی اے کی 11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف پہنچیں گی اور زائرین کی ‏واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا جائے گا۔

اس حوالے سے سی ای اوارشد ملک کا کہنا ہے کہ مذہبی مواقع پرخصوصی پروازیں پی آئی اے ‏کی روایت رہی ہے زائرین کی خدمت اور قومی ائیرلائن کی ذمےداری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی ہدایات پر پروازیں ترتیب دی جارہی ہیں کوشش ہے ‏کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں