کراچی : پی آئی اے انتظامیہ پول پٹی کھلنے پر سماجی ویب سائٹ سے خوفزدہ ہے، پی آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو خطرہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی پول پٹی کھلنے پر سماجی ویب سائٹ سے خوفزدہ ہے، بدانتظامی اور خبریں لیک ہونے پرنزلہ اپنے ہی ملازمین پر گرانے لگیں، پی آئی اے میں کارکردگی نہیں بلکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو خطرہ قرار دے دیا۔
پی آئی اے انتظامیہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور واٹس ایپ پرادارے کے کارنامے سامنے آنے لگے، جس کے بعد بدانتظامی اور خبریں لیک ہونے پرنزلہ اپنے ہی ملازمین پر گرانے لگیں اور سماجی ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی کے زیر دستخط ملازمین کو حراساں کرنے کے حوالے سے خط جاری کردیا ہے۔
خط میں ملازمین کی جانب سے کوئی بھی اطلاع سماجی ویب سائٹس یا واٹس ایپ پر ڈالنا جرم قرار دے دیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں ملازم کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے میں سماجی ویب سائٹس اور واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد
چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے ذریعے خبریں لیک کرنے والے ملازمین کیخلاف سائبر کرائم کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، خلاف ورزی کرنے پر ملازمین کو معطل اورملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ جنوری کے مہینے میں بھی اس طرح کا لیٹر جاری کرچکی ہے۔