بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیا روں کی شمولیت کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے نے اپنے بیڑے میں نئے طیارے شامل کرلیے، سی ای او کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل17اگست سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کے بزنس پلان اور دیگر امور زیر بحث آئے، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیارے کی شمولیت کے حوالے سے منظوری دی گئی۔

فیصلے کے مطابق بیڑے میں بوئنگ 777اور ائیر بیس 320طیارے شامل کئے جائیں گے، اجلاس میں پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کی کامیابی پر بورڈ ممبران نے سراہا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے عازمین حج کو بر وقت سعودی عرب پہنچا کر قومی فریضہ ادا کیا ہے، پی آئی اے نے پچھلے سال کی نسبت 25فیصد سے زائد عازمین حج کو سعوی عرب پہنچایا۔

پچھلے سال67ہزار عا زمین کو سعودی عرب پہنچایا تھا جبکہ رواں سال 83ہزار سے زائد عازمین کو پی آئی اے سے سعودی عرب پہنچایا گیا۔

اس موقع پر پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی، سی ای او نے بورڈ آف ڈائریکٹر کو بریفنگ میں بتایا کہ حجاج کرام کی وطن واپسی 17اگست سے شروع ہوگی،جو کہ چار ستمبر تک جاری رہیں گی، پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری عمل ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں