پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 دسمبر 2025): قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور کینیڈین ہائی کمشین نے سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے فضائی روابط میں بہتری کیلیے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔

پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن باہمی تعاون سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اضافے، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور فضائی رابطوں میں مزید بہتری کیلیے مل جل کر اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات سے اہم ملاقات کی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، فضائی رابطوں، تجارت، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈین ایئر لائنز کے ساتھ کوڈ شیئر اور ایئر کارگو معاہدوں کے حوالے سے پی آئی اے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کے فروغ اور تجارتی حجم میں قابلِ ذکر اضافہ متوقع ہے۔ کینیڈین مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں تک رسائی کیلیے پی آئی اے سہولت کاری کرے گی۔

ہائی کمشنر نے پی آئی اے کو تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلیے مشترکہ اقدامات میں شمولیت کی دعوت بھی دی جس سے قومی ایئر لائن کو شمالی امریکا کی وسیع مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور کینیڈا کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی اہم کڑی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کینیڈین ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر فضائی سفر اور تجارت کے شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کیلیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

کینیڈین ہائی کمیشن پی آئی اے کے نیٹ ورک میں توسیع کیلیے کینڈین فضائی کمپنیوں کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدوں میں سہولت کاری کرے گی جو قومی ایئر لائن کی بحالی، توسیع اور عالمی سطح پر اس کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں