جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

مسافروں کے لیے اچھی خبر، یو اے ای کے لیے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 مارچ 2026): پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے دبئی اور ابوظبی کی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ منتقل کر دیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے دبئی کی پروازوں کا آپریشن فجیرہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا ہے، جب کہ ابوظبی کی پروازوں کو العین ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو چکا ہے، اور آج 101 پروازیں منسوخ کی گئیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے 8 ایئرپورٹس سے بیرونِ ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں ابوظبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آذربائیجان اور دبئی کے لیے شیڈول پروازیں شامل ہیں، ملک کے 8 بڑے ایئرپورٹس سے گزشتہ 18 روز کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

پنجاب حکومت نے گلف اسٹریم طیارہ کب خریدا اور کس کے نام رجسٹرڈ ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ شیڈول چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ میں مسافر ایئرپورٹس سے واپس لوٹ گئے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز ایک بار پھر معطل کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں