ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پی آئی اے نے مسافروں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی بند کردی؟ حقیقت جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر آج صبح سے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جہاز پر منرل واٹر کی فراہمی بند کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والا اعلامیہ شیئر کیا جس میں لفظ ’اپ لفٹ‘ کچھ ابہام پیدا کررہا تھا۔

اب پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان  نے پی آئی اے نے جہاز پر منرل واٹر کی فراہمی بند کرنے سختی سے تردید کی۔

مزید پڑھیں: اندرون ملک پروازوں سے منرل واٹر بوتلیں ہٹانے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ’ پی آئی اے کی طرف سے جاری نوٹس میں منرل واٹر کی جہاز پر فراہمی کیلئے انگریزی کا لفظ ‘اپ لفٹ’ کا استعمال کیا گیا، جس کا مطلب ‘فراہمی ختم کرنا’ اخذ کیا گیا جو بالکل غلط غلط مفہوم ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ’جہاز پر پانی کی فراہمی جاری ہے، پانی کی بوتلیں تمام مسافروں کی نشستوں کی جیبوں میں دستیاب ہوں گی‘۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں