تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پی آئی اے حادثہ، طیارے کے ملبے کی تحقیقات شروع

کراچی: ایئر ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے (اے اے آئی بی)نے کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے ملبے کی تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرشاہین ہینگر کے سامنے پی آئی اے کے طیارے کے تباہ شدہ ملبے کو جہاز کے اصل ڈیزائن کے مطابق ڈائیگرام کی شکل دی گئی ہے۔

طیارے کے ملبے کو ایئر بس 320کی شکل کے مطابق ڈائیگرام بنایا گیا ہے اور اے اے آئی بی طیارے کے ڈائیگرام سے باریک بینی سے تکنیکی طور پر تحقیق کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر تحقیقاتی ادارے کی جانب سے طیارے کے تباہ شدہ انجن اور پروں کی جانچ کی جارہی ہے، تباہ ہونے والے طیارے کے انجنوں نے رن وے پر رگڑا کھایا تھا جس کی وجہ سے انجن میں چنگاریاں بھی نکلی تھی۔

تحقیقاتی ٹیم نے مخدوش عمارت سے ہیوی مشینری کے ذریعے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا تھا۔

یاد رہے کہ 22 مئی جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں