کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے آذربائیجان کے شہر باکو کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ، کراچی ،لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے آذربائیجان کے شہر باکو کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کراچی اور لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی ، کراچی سے باکو کیلئے فلائٹ آپریشن 2 مارچ اور لاہور سے 5 مارچ کو شروع ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے باکو کے لیے ایئر بس اے320 طیارہ استعمال کرے گا ، لاہور سے باکو ہفتہ اور کراچی سے باکو بدھ کو دوطرفہ پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
گذشتہ سال قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مختلف ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جن میں کینیائی دارالحکومت نیروبی ، کرغزستان کے دارالحکومت بشکک اور متحدہ عرب امارات کے شہر راسل خیمہ شامل تھے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔